پاکستان کے حصول کیلئے قبائل کی قربانیاں لازوال ہیں ،امتیازشاہدقریشی

اتوار 13 مئی 2018 19:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہدقریشی نے کہا کہ پاکستان کے حصول کیلئے قبائل کی قربانیاں لازوال ہیں جن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،وطن عزیزکے حصول کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں اس کی حفاظت کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا، آج کے طلباء و طالبات روشن کل کی ضمانت ہیں انہیں اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہو گی کیونکہ مستقبل میں آگے بڑھ کر انہی نے ملک و قوم کی بھاگ دوڑ کو سنبھالنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے اورکزئی گرینڈ کلچر نائٹ کی تقریب کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم پی اے ہنگو شاہ فیصل ،منیجنگ ڈائریکٹر ماڈل ٹائون کوہاٹ ملک عاطف ،ملک عابد نورسمیت دیگر مشران نے شرکت کی۔ وزیر قانون امتیاز قریشی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے دور میں صوبے میں امن قائم ہو ا،میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا گیا اور اصلاحات کے ذریعے اداروں کو مضبوط بنایا گیا جس کی وجہ سے عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلیاں آئی ہیں اور آج بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق پورے ملک میں خیبر پختونخوا سب سے بہترین صوبہ ہی