راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

اتوار 13 مئی 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خیبرپختونخوا، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، لاڑکانہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور سرگودھا، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم سب سے زیادہ بارش مالم جبہ 57، سیدو شریف 22، میر کھانی 20، کاکول18، لوئیر دیر، چترال 16، بالاکوٹ، پٹن14، کالام12، دروش11، پشاور 09، دیر 08، پاراچنار،07 چراٹ 06، مری 20، نورپورتھل 27، منگلا، گوجرانوالہ 07، چکوال 04، کامرہ، بھکر، جوہر آباد، فیصل آباد 03، سیالکوٹ(ائیرپورٹ03، سٹی01)، اسلام آباد (سیدپور02، گولڑہ، بوکرہ ، زیرپوائنٹ01)، جہلم، لیہ 02 ،راولپنڈی( شمس آباد)، منڈی بہائوالدین01، گڑھی دوپٹہ 28، مظفرآباد22، راولاکوٹ06، کوٹلی 05، استور07 ، بگروٹ04 ، چلاس اور گوپس 01 اور ژوب میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، سبی 45، چھور، تربت اور حیدرآباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔