منہ کھر کی بیماری کے خلاف جاری مہم میں 10 لاکھ سے زائد جانوروں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے،ڈاکٹر ثمر ین کوثر

اتوار 13 مئی 2018 19:20

ساہیوال۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) منہ کھر جانوروں کی موذی اور جا ن لیوا بیماری ہے جس سے کسانوں کو بہت زیادہ مالی نقصان پہنچتا ہے اور اس بیماری میں متاثرہ جانوروں کی دودھ کی پیداوار بھی کم ہوتی ہے۔محکمہ لائیوسٹاک اس موذی بیماری سے بچائو کیلئے ویکسین لگا رہی ہے تا کہ جانوروں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے ۔یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمر ین کوثر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک نے سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی رہنمائی میں اس موذی بیماری کے خلاف جاری مہم کے دوران ابتک ضلع بھر میں 10 لاکھ سے زائد جانوروں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جن میں تحصیل چیچہ وطنی کے 4لاکھ 44ہزار جانور جبکہ تحصیل ساہیوال میں 5لاکھ 59ہزار سے زائد جانورشامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ویکسین لگانے سے جانوروں میں منہ کھر بیماری کی وبا تیزی سے ختم ہو رہی ہے لہذا جن کسانوں کے جانور ابھی تک ویکسین سے محروم ہیں تو وہ فوری محکمہ لائیوسٹاک کے قریبی فیلڈ عملے سے رابطہ کریں تا کہ انکے قیمتی جانوروں کو بھی اس خطر ناک بیماری سے محفوظ بنا کر ان کے مالی مفادات کا تحفظ کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :