ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ساہیوال کا ہاکی اولمپئن منصور احمد کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار

اتوار 13 مئی 2018 19:20

ساہیوال۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ساہیوال کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس زیر صدارت ہاکی اولمپئن قمر ضیاء منعقد ہوا جس میں ہاکی اولمپئن منصور احمد کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی ودعا کی گئی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انوارالحق ‘ محمدہارون بٹ ‘ ملک علی شیر ‘شہزادہ عالمگیر ‘ رائو حمزہ ‘ زاہد علی چوہدری ‘طاہر محمود ‘محمدعثمان ‘ اعجاز احمد ‘عاطف بشیر ‘ عبدالرزاق ‘اجمل مستانہ ودیگر نے ہاکی اولمپئن منصور احمد کی پاکستان کیلئے ہاکی کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :