ساہیوال،ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی ‘ موبائل فون ‘ کار چرا لی گئی

اتوار 13 مئی 2018 19:20

ساہیوال۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘ موبائل فون ‘ کار ‘تاربجلی اور بکرے وبکریاں لے اڑے ۔ڈکیتی کی واردات کالج روڈ پر ہوئی یہاں محمداسلم دن کے وقت کالج چوک سے فتح شیر کالونی لاء کالج جارہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سوارآفتاب احمدوغیرہ 3ملزمان آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی وموبائل فون مالیتی 50ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چوری کی مختلف وارداتوں کالج چوک میں نامعلوم ملزمان نے شاہد رجب کی کار نمبری 2771/LEمالیتی 10لاکھ روپے ‘ہائی سٹریٹ پر نامعلوم ملزمان نے مصطفی خان کی جیب سے نقدی وموبائل فون مالیتی 51ہزار روپے ‘105/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے آئل ملز سے تاربجلی ‘6/11-Lمیں محمدشریف وغیرہ 4ملزمان نے سلمان حسین کے گھر کے سامنے سے 5 بکریاں 2بکرے مالیتی 1لاکھ 36ہزار روپے اور 114/9-Lمیں محمدہارون وغیرہ 3ملزمان نے شاہد اقبال کے گھرکے سامنے سے بکرا مالیتی 60ہزار روپے چراکرلے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔