پنڈی بھٹیاں،ٹریفک پولیس نے گز شتہ ماہ کے دوران 650 گاڑیوں کے چالان کیے

اتوار مئی 19:20

پنڈی بھٹیاں۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) ٹریفک پولیس نے گز شتہ ماہ کے دوران 650 گاڑیوں کے چالان اور 425000 جرمانہ کیاجبکہ تیز رفتاری پر 279 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

انچارج سب انسپکٹر ٹریفک عدنان عابد کے مطابق 6 ایف آئی آر درج ہوئیں، 4چار گاڑیوں کے لائسنس معطل ہوئے اور 50 گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تھانہ میں بند کیا گیا جبکہ تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ 279 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :