ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن برانچ فیصل آباد کاجڑانوالہ میں قائم گندم سہولت وخریداری مرکز کا دورہ

اتوار مئی 19:20

فیصل آباد۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن برانچ فیصل آباد کاجڑانوالہ میں قائم گندم سہولت وخریداری مرکز کا دورہ،گندم خریداری کے نظام اور سہولیات کا جائزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجا ب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مجاہد اکبر خاں ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن برانچ فیصل آباد کاجڑانوالہ میں قائم گندم سہولت مرکز کا دورہ ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے عملہ گندم خریداری مرکز کی جانب سے کسانوں میں گندم کی خریداری کے نظام کوچیک کیا اور مزید بہتری کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ہدائیت کی۔ انہوں نے سہولت سنٹرپر موجود عملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی خریداری میں میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر عملدآمدکیا جائے او ر حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ نرخ پر گندم کی خریداری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :