فیصل آباد،رمضان المبارک کی مناسبت سے سکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت

اتوار 13 مئی 2018 19:20

فیصل آباد۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کی ریجن کے تمام ضلعوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے سکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت ،نماز اور دیگر عبادات کے دوران مقامات پر سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محمد بلال صدیق کمیانہ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے سی پی او فیصل آباد ،ڈی پی اوزجھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کی آمد سے قبل اپنے اپنے ضلع کے مخصوص حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کریں۔

بین المذاہب ہم آہنگی او ر نقص امن سے بچائو کیلئے مذہبی اکابرین، امن کمیٹیوں کے ممبران اور مقامی معززین کو مثبت کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ کیا جائے۔ ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچائو کیلئے ٹریفک پلان جاری کیا جائے۔ مخصوص چوراہوں میں وارڈنز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔