انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنا منٹ ضلع ساہیوال کی تقریب تقسیم انعامات آج ہو گی

اتوار 13 مئی 2018 19:20

چیچہ وطنی۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنا منٹ ضلع ساہیوال کی تقریب تقسیم انعامات آج 14مئی سوموار کو جناح ہال میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی میں منعقد ہو گی،جس میں ٹورنامنٹ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال شاہد میاں کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم ساہیوال ریاض احمد ہونگے۔ جبکہ مہمانان اعزاز ڈی ای او سیکنڈری فوزیہ اعجاز اور ڈپٹی ڈی ای او لیاقت علی خاں ہونگے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تقریب میں انعامات ثانوی اور اعلیٰ ثانوی بورڈ ساہیوال کی معاونت سے دئیے جائیں۔