چین،ایران کا سیاسی اوراقتصادی تعلقات جاری رکھنے کا اعلان

عالمی برادری علاقے میں امن و سلامتی کیلئے صبر و تحمل سے کام کرے،ترجمان وزیر خارجہ

اتوار 13 مئی 2018 19:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی علیحدگی کے باوجود ہم ایران کیساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دارالحکومت بیجنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان چینی وزیر خارجہ گنگ شوانگ نے کہا کہ ایران اور چین عالمی قوانین کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممالک سے علاقے میں امن اور سلامتی کی فراہمی کیلئے صبر و تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :