سی پیک منصوبوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی،چینی سفیر

ایشیا ابھر رہا ہے،سی پیک پر 14منصوبوں میں پاکستانی نوجوانوں کیلئے 70ہزارروزگار کے مواقع پیدا ہونگے،پاک چین تعلقات کی ایک تاریخ ہے،شیری رحمن اور چینی سفیریاؤجنگ کے مابین ملاقات کے دوران گفتگو

اتوار 13 مئی 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پاکستان میں چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک منصوبوں سے پاکستانی نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا ہوں گے۔گزشتہ روز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چین کے سفیریاؤجنگ سے ملاقات کے،اس موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ نے کہا کہ ایشیا ابھر رہا ہے اورخطے کے عوام کواپنے وسائل پر دسترس حاصل اورمعاشی مواقع بروئے کارلاتے ہوئے اپنی تقدیرکامالک خودبننے کی ضرورت ہے،14منصوبوں سے پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگارکی70ہزارمواقع پیدا ہونگے،جبکہ مزیدمنصوبے بھی زیرغورہیں،جن سے روزگارکی صورت میں پاکستان نوجوانوں کیلیے مزیدمواقع پیدا ہونگے،جبکہ سینٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن نے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے اورکئی شعبوں میں تعاون اس حقیقت کامظہرہے کہ فریقین دوطرفہ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتے ہیں اور باہمی مفادمیں ان تعلقات کومزیدوسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے،دونوں ملکوں نے ہر مشکل گھڑی میں ایکدوسرے کاساتھ دیا،تاریخی دوستی دونوں ملکوں کیلیے معاشی اورتذویراتی شعبوںمیں فائدہ مندثابت ہوئی جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اورایک پٹی ایک شاہراہ جیسے منصوبوں نے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کونئی جلابخشی ہے۔