جاوید شیخ کی نئی فلم ’وجود ‘کا پہلا ٹریلر کراچی میں جاری

فلم عید پر ریلیز کی جائے گی

اتوار 13 مئی 2018 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) لیجینڈ اداکار اور ہدایتکار جاوید شیخ کی نئی فلم وجود کا پہلا ٹریلر بڑی دھوم دھام سے کراچی میں جاری کر دیا گیا، یہ فلم عید پر رییلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

شہر کے سب سے بڑے ملٹی پلیکس میں سجے ریڈ کارپیٹ کی یہ گہما گہمی منجھے ہوئے اداکار و ہدایت کار جاوید شیخ کی فلم وجود کے لئے ہے، تھرل ایکشن رومینس ، خوبصورت لوکیشنز لئے بطور ہدایتکار اپنی اس آٹھویں پیشکش کو شیخ صاحب انٹرٹینمینٹ کا ایک مکمل پیکج قرار دیتے ہیں۔

شایقین، میڈیا اور سیلیبریٹیز کی موجودگی میں بڑی اسکرین پر ٹریلر کی رونمائی کی تقریب میں فلم کی مرکزی کاسٹ سے جاوید شیخ کے علاوہ دانش تیمور، سعیدہ امتیاز، علی سلیم ، فریحا الطاف سمیت دیگر اداکار شامل ہوئے۔دو ٹیزرز کے بعدمنظر عام پر آنے والے فلم کے اس پہلے ٹریلر میں ہیرو دانش تیمور کے برعکس اہم منفی کردار نبھاتے جاوید شیخ سمیت بھارتی ادیتی سنگھ اور دیگر کاسٹ بھی جلوہ گر ہوتی نظر آرہی ہی

متعلقہ عنوان :