آٹھ مقام،نالہ جاگراں میں ڈوبنے والے سیاح طلباء کی نعشوں کی تلاش جاری

پانچ ڈیڈ باڈیز نکال لی گئیں، سات زخمی حالت میں ہسپتال منتقل وزیر اعظم آزادکشمیر ریسکیو اپریشن کا جائزہ لینے موقع پر پہنچ گئے

اتوار 13 مئی 2018 19:30

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) نالہ جاگراں میں ڈوبنے والے سیاح طلباء کی نعشوں کی تلاش کا کام جاری۔ وزیر اعظم آزادکشمیر موقع پر پہنچ گئے پانچ ڈیڈ باڈیز نکال لی گئیں۔ سات زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق پل ٹوٹنے کی وجہ سے نالہ جاگراں میں ڈوبنے والے سیاحوں کی نازیابی کے لئے ریسیکیو کا کام جا ری ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ حلقہ کء نمائندہ سپیکر گلام قادر بھی وزیر اعظم کی دیکھا دیکھی موقع پر پہنچا ہے۔ تیز بارش اور وزیراعظم اور قائم مقام صدر کے پروٹوکول کی وجہ سے ریسکیو کا کام بھی متاثر ہوا ہے۔ پولیس اہلکار مقامی انتظامیہ ریسکیو کے بجائے وی آئی پیز کو پروٹوکول دینے میں مصروف ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پانچ دیڈ ناڈیز نکالی گئی ہیں۔ جن کے نام یہ ہیںً۔ شاہ زیب، عبدالرحمان، معظم، حماد کی ڈیڈ باڈیز کو نکال لیا گیا ہے۔ جبکہ زخمیوں میں انعم دختر مطلوب، عالیہ زمان،ولید ساجد،حمزہ راشد،محمد زبیر،اقراء مظہر، لاریب کو طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طلبا ء کی کل تعدادچالیس تھی لیکن اس وقت کوئی اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ ڈوبنے والوں کے نام بتا سکیں۔

لیکن مقامی انتظامیہ دوبنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کے لئے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت آزاد کشمیر نے وادی نیلم میں سیاسی مخاصمت کی بنیاد پر ریسکیو1222 تک قائم نہیں کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کرتے ہوئے پانچ نعشوں اور 7 زخمیوں کو نکالا ہے ۔ بارش تھمنے امدادی کاروائیاں بحال کر دی گئی ہیں۔فوجی اہلکاروں نے مقامی لوگوں کو نہر کے قریب جانے سے روکنے پر مزید کوئی نعش یا کسی زخمی کو نہیں نکالا جا سکا ہے۔