ٹھٹھہ، مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق، پانچ زخمی

اتوار 13 مئی 2018 19:30

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) دو مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق، پانچ زخمی۔ تفصیلات کے مطابق چھتو چند کے قریب قومی شاہراہ پر ایک موٹر سائیکل اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چلیا کے نواحی گاؤں ابراہیم للنگ کا رہائشی نوجوان الیاس للنگ موقع پر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی نعش ایمبولینس کے ذریعہ سول اسپتال ٹھٹھہ پہنچائی گئی، جہاں سے بعد ازاں ورثاء نے نعش وصول کی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا متوفی کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ دوسری جانب چلیا فش ہیچری کے قریب ٹرک اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بابر، یاسین، نوید اور فیضان سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد انہیں کراچی لیجایا گیا، زخمیوں کا تعلق لانڈھی کراچی سے بتایا جاتا ہے جو کہ کینجھر جھیل پر پکنک منانے کے لیے آئے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے، دریں اثنا حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔#