نواز شریف کاممبئی حملہ کے حوالے سے بیان ملک سے غداری ہے، اعجاز احمد چوہدری

سابق وزیراعظم ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں،خلاف غداری کا مقدمہ چلایاجائے،رہنما پی ٹی آئی

اتوار مئی 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے نواز شریف کے بیان پرشدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں ،،نواز شریف کاممبئی حملہ کے حوالے سے بیان ملک سے غداری ہے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایاجائے اور آرٹیکل 6کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ،،نواز شریف کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈال کر گرفتار کیاجائے ۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے پاکستان پر دہشت گردوں کی مدد کر نے کا الزام لگا ہے ، مودی کا یار نواز شریف ملک کے لیے خطرہ بن چکا ہے ،،نواز شریف کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ جس تھالی میں کھا تے ہے اُس میںہی چھید کرتے ہیں، نواز شریف نیب اور احتساب کوٹ کی پیشیوں اور جیل جانے کے خوف کی وجہ سے سخت ذہنی دبائو کا شکار ہیں اور پاگل ہو چکے ہیں اس لیے ملک کے خلاف ساز ش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز این اے 133کے علا قہ زبیر کالونی اور جوہر ٹائون میں پیپلز پارٹی کے عہدید اوں اور کارکنوںکی پی ٹی آئی میںشمولیت کے موقع پر تقربات سے خطا ب کررہے تھے ۔ اس موقع پرپی پی 167 یو سی 222 جوہر ٹاؤن سے پیپلز پارٹی سے سید علی رضا نقوی کی قیادت میں حارث جٹ، علی گجر، اظہر نقوی، علی نقوی،محمد علی، جنیداکرم، عمر سلیم، مدثرشہباز اور پیپلز پارٹی پی پی 166 کے جنرل سیکرٹری و ممبر ایگزیکٹو کمیٹی لاہور آزاد چئیر مین کے امیدوار یوسی 228 عرفان گجر اور انجمن تاجران ایوب روڈ کے صدر چوہدری شعیب گجر نے درجنوں کارکنوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اعلان کیا ۔

اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ نواز شریف کا مکروہ چہرہ پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ، نواز شریف کا بیان ڈان لیکس ٹو ہے ، ڈان لیکس کے مجرموں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاتی تو آج نواز شریف ایسی حرکت کرنے کا نہ سوچتے ،نا اہلی کے بعد نواز شریف اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہے یہ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت ملک کو تباہ کررہے ہیں ،،نواز شریف کے خلاف عوا م میں شدید غم وغصہ پایاجارہا ہے ، اداروں کی تذلیل کرنا شریف برادران کا وطیرہ بن چکا ہے نواز شریف کا جیل انتظار کر رہی ہے ، تاریخ میں پہلی بار نواز شریف کا احتساب ہو رہا ہے اسی لیے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔

تقریب میں شبیر سیال، ارشد انصاری، محسن نقوی،میاں اختر حسین ، ملک امین ، عرفان عباسی ، چوہدری ریاض سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔