شہداء کی قربانیوں کے سبب عنقریب بھارت ذلیل و رسوا ہوکر کشمیر سے نکل جائے گا، ابو الہاشم ربانی

اتوار 13 مئی 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) جماعة الدعوة لاہور کے مسئول ابو الہاشم ربانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو جدوجہد آزادی کا ثمر جلدملنے والا ہے۔ شہداء کی قربانیوں کے سبب عنقریب بھارت ذلیل و رسوا ہوکر کشمیر سے نکل جائے گا۔ تحریک آزادی کشمیر، تکمیل اور تحفظ پاکستان کی ضمانت ہے۔ نہتے کشمیری ہاتھوں میں پتھر اُٹھائے دہشت گرد ہندی فوج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہورہے ہیں۔

پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکمران بھی اب انڈیا نوازی چھوڑ کر دنیا میں کشمیریوں کی جدوجہد کے وکیل بنیں۔ وہ سلامت پورہ میں کارکنان کی مجلس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج پرامن کشمیریوں کے احتجاج پر اندھا دھند گولیاں برسا تی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میں سٹرکوں پر نکلنے والوں کو خون میں نہلا دیا جاتا ہے ۔

لیکن انڈیا یہ بات یاد رکھے کہ ان تمام تر حربوں اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت ختم نہیں ہوسکتا۔ کشمیری اپنے سینے پر گولیاں کھا رہے ہیںمگر ہندوستان سے آزادی کے اپنے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔افسوس اپنے حکمرانوں پر ہے جو مودی سے دوستیاں نبھانے سے فارغ نہیں ہورہے۔ کشمیریوں کے خون سے غداری اور ہندوستان سے یاری کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن اور آزادی پاکستان کا ماہ مبارک ہے۔ کارکنان رمضان المبارک میں اللہ سے رابطہ مضبوط کریں۔ اپنی عبادات اور اخلاقیات پر خصوصی توجہ دیں۔خدمت انسانیت کے جذبے کو اپنے اوپر لازم رکھیں۔نیکیوں کے اس ماہ مبارک کے پیغام کو سمجھیں او قرآن و سنت کی تعلیمات کو عملاًاپنائیں۔ اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائیاں پنہا ہیں۔