لاہور، آئین کے آرٹیکل 06کے تحت نوازشریف کے خلاف کاروائی کی جائے، رہنماانجمن طلباء اسلام

پاک فوج کو خلائی مخلوق کہنا ہزاروں فوجی شہداء کے خون سے غداری ہے،ئے ۔ نواز شریف پاکستان کا میر جفر اور میر صادق ثابت ہوا ہے،پریس کانفرس سے خطاب

اتوار مئی 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے ناظم رمیض حسن راجہ ،جنرل سیکریڑی پنجاب محمد اکرم رضوی ،سیکریڑی اطلاعات پنجاب عامر اسماعیل نے لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 06کے تحت نوازشریف کے خلاف کاروائی کی جائے ۔پاک فوج کو خلائی مخلوق کہنا ہزاروں فوجی شہداء کے خون سے غداری ہے۔

نواز شریف ملک سے غداری اور مودی سے یاری نبھارہا ہے ۔فوری قومی سلامتی کا اجلاس طلب کیا جائے ۔ نواز شریف پاکستان کا میر جفر اور میر صادق ثابت ہوا ہے ۔عوام کو فوج اور عدلیہ کے خلاف اکسانا ملک سے غداری ہے۔ نوازشریف نے ملک مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دی ہے ۔۔نوازشریف کے بیان پر پاکستانی قوم بدظن اور بھارت میں شادیانے بج رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا جائے ۔ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف ریاستی ادارے کاروائی کریں ۔ شریف خاندان رسوائی اور پسپائی کی علامت بن چکا ہے۔ خلائی مخلوق کا واویلا پاک فوج کو بدنام کرنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے۔ قوم پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ نواز شریف نے تڑی اور شہباز شریف نے ترلے والا رویہ اختیار کر رکھا ہے۔

نواز شریف کا باغیانہ رویہ ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ بن چکا ہے۔انجمن کے رہنمائوں نے کہا معاشی عدم مساوات والا پاکستان تبدیل کرنا ہو گا۔ طبقاتی نظام کا خاتمہ ہی عوام کے مسائل کا حل ہے۔ نظام زر و ظلم نے عوام کو ذلت اور اذیت سے دوچار کر رکھا ہے۔ عوام اور حکام کے لئے الگ الگ پاکستان والا ظالمانہ نظام ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔عالمی طاقتیں نواز شریف کے ذریعے پاک فوج کو متنازعہ بنانا چاہتی ہیں۔

قوم پاک فوج کو رحمت اور نااہل حکومت کو زحمت سمجھتی ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قاتل بلیک کیٹ کمانڈوز تعینات کر کے کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ مودی کا جنگی جنون خطے کے امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔ پاکستان اس وقت عالمی طاقتوں کے نشانے پر ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را، موساد، سی آئی اے کے ساتھ مل کر پاکستان دشمن سازشوں میں مصروف ہے۔ ٹرمپ اور مودی پاکستان دشمن ایجنڈے پر متحد ہو چکے ہیں۔ ان حالات میں پاک فوج کے خلاف واویلا کرنا بھارت اور امریکہ کے مقاصد پورے کرنے کے مترادف ہے۔