راولپنڈی، اقوام متحدہ میں معرض التوا کشمیراور فلسطین کے عوام کو حق خودارایت دینے کے مسئلے پر اظہار خیال کیلئے سیمینار کی تیاریاں مکمل

اتوار مئی 19:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) سینیٹ فارن افیئرز کمیٹی کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 70 سال سے معرض التوا کشمیراور فلسطین کے عوام کو حق خودارایت دینے کے مسئلے پر اظہار خیال کیلئے خصوصی سیمینار کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں سیمینار میں عالمی امور کے ماہرین اور مقتدر شخصیات اظہار خیال کریں گی اور عالمی امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے سلامتی کونسل کے کر دار اور مقبوضہ علاقوںکے عوام کو استصواب رائے کا حق دینے کے حوالے سے منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد سے متعلق اقوام متحدہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی جائے گی سیمینار کا اہتمام چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور اور عالمی امور کے ماہر سینیٹر مشاہد حسین سید نے کیا ہے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حید ر مہمان خصوصی ہوں گے سیمینار 15 مئی بروز منگل دن گیارہ بجے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسزاسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں مختلف شعبہ زندگی کے نمائندے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے سینیٹر مشاہد حسین سید کے علاوہ پاکستان میں فلسطین کے سفیر حسنی ابو غوث ، اعجاز حسین ،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیزراہ منصب علی خان،فلطسین فاونڈیشن کے صدر صابر کربلالی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے شیخ تجمل الاسلام، عبدالحمید لون، چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس کونسل سید نذیر گیلانی اظہار خیال کریں گے اور مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے حوالے سے عالمی اداروں کے کردار اور حریت پسندوںکی قربانیوں اور جدو جہد کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور عالمی معروضی حالات کے تناظر میں زمینی حقائق سے آگاہ کریں گے۔