اس وقت مسلمان ممالک جنگ عظیم اول کے بعد جیسی صورت حال و مصا ئب دوچار ہیں،رہنماخاکسار تحریک پاکستان

اتوار مئی 19:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) خاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر نثار خا ن و سینئر سالار شاہد بھٹی نے کہا ہے اس وقت مسلمان ممالک جنگ عظیم اول کے بعد جیسی صورت حال و مصا ئب دوچار ہیںاور دشمن طاقتیں ان کے مابین محاز آرائی پیدا کر نے و عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں تاکہ وہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کرسکیں انہوں نے یہ بات راولپنڈی میںخاکساروں اور ان کے معا ونین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرسالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صدیقی، آغا جاوید صدیقی ،ممتاز خان، عبید ملک، ثناء اللہ اختر جاوید بٹ ، راجہ ناہید،منیرالدین بھٹی، ملک خورشید احمد ،دانش صدیقی،پذیر احمد،، خالد محمود ، عامر میر ، صلاح الدین زبیری ، ندیم کھوکھر ، احتشام و عائشہ احتشام و دیگرخاکساررہنما بھی موجودتھے نثار خان نے کہا کہ مسلمان ممالک اور معروضی حالات کا تقاضا ہے کہ محب الوطن پاکستانی ملک کے اندر امن عامہ کو قا ئم رکھنے کے لیے کردار ادا کریں تاکہ سازگار ماحول میںانتخابات کا انعقاد ہو اور اس طرح ایک مستحکم حکومت کے قیام سے ملک دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے قومی رہنماوں کا فرض ہے کہ وہ تعصبات کی سیاست سے اجتناب کریں اور قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہو ئے انتخابی مہموںکے دوران ایک دوسرے کی کردار کشی سے اجتناب کریںانہوں نے کہا کہ تمام قومی مسائل باہمی مشاورت و مذاکرات سے حل کرنے کے کلچر کو فروغ دیا جائے انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو اتحاد عمل کی ضرورت ہے جس کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے خاکساروں کو تلقین کی کہ وہ رمضان المبارک کے موقع پر عوام میں اخوت و اسلامی بھائی چارہ کے جذبات کے فروع کے لیے سرگرم عمل ہوں۔