کوئٹہ، کریشرزپلانٹس کو کچلاک کی قریبی آبادی سے دورمنتقل کی جائے،پی ٹی آئی بلوچستان

جبکہ کچلاک میں گردونواح میں پانی کی سطح تیزی سے گرنے کی باعث عوام آلودہ پانی پر مجبورہیں جس سے کالایرقان ،معدے ،بلڈپریشر اورجلدی امراض پھیل رہی ہیں ،صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات اٹھائی جائے،ملک سمندرخان کاسی کی زیر صدارت پی ٹی آئی بلوچستان کے شمولیتی جلسہ سے خطاب

اتوار 13 مئی 2018 19:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پی ٹی آئی بلوچستان کی زیر اہتمام کلی کتیر کچلاک میں ملک سمندرخان کاسی کی رہائشگاہ پر ہونے والی شمولیتی جلسہ میں ہونے والی قراردادیں ،جنھیں جلسہ گاہ نے منظوری دی ،قراردادوں میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ بلوچستان کی احکامات کے مطابق کریشرزپلانٹ کی آبادی کی قریب ہونے کی وجہ سے عوام میں دمہ ،سانس اوردیگر موذی امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں ،کو فوری طورپر شہرسے باہرمنتقل کرنے کی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے انھیں کچلاک کی قریبی آبادی سے دورمنتقل کی جائے ،جبکہ کچلاک میں گردونواح میں پانی کی سطح تیزی سے گرنے کی باعث عوام آلودہ پانی پر مجبورہیں،جس سے کالایرقان ،معدے ،بلڈپریشر اورجلدی امراض پھیل رہی ہیں ،صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات اٹھائی جائے،جبکہ صوبائی بجٹ میں تعلیم ،صحت اورپینے کے صاف پانی کے لئے ذیادہ سے ذیادہ فنڈزمختص کیا جائے ،جبکہ سرکاری ملازمین کے تنخوائوں میں محض 10 فیصد اضافہ مذاق کے مترادف ہے ،لہذاکم از کم 25فیصد اضافہ کیا جائے ،یہ مطالبہ کیا گیا کہ کلی کتیر کچلاک اورگردونواح کی مختلف کلیاں 21صدی میں بھی پینے کے صاف پانی ،صحت اوردیگربنیادی سہولیا ت سے یکسرمحروم ہیں ،لہذاصوبائی حکومت فوری طورپر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ منشیات نے نوجوان نسل کے مستقبل تاریک کرکے رکھ دیا ہے لہذاکچلاک پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل لاتے ہوئے علاقے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اورعلاقے میں امن وامان کی بحالی کے اقدامات اٹھائیں ،یہ بھی مطالبہ کیاگیا ہے ،یہ بھی کہا گیا کہ کچلا ک صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کا حصہ ہونے کے باوجودروزانہ 16سے 18 گھنٹے کی طویل ترین لوڈشڈنگ مسلط ہے ،جس کی وجہ سے کاروبارزندگی مفلوج اورزمیندارنان شبینہ کے محتاج ہوکررہ گئے ہیں لہذاکیسکو حکام دانستہ طورپر یہاں کے عوام سے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بندکرکے کوئٹہ شہرکے مساوی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،کچلاک بازاراورعالموچوک پربے تحاشارش کومدنظررکھتے ہوئے دونوں مقامات پر فلائی اورتعمیر کی جائے ،جبکہ کچلاک میں قائم چکن ،مٹن اوربیف کے قصاب خانوں پر گوشت کی کوالٹی اور صفائی کے لئے محکمہ حیوانات کی معائنہ ٹیم کا فعال بنایا جائے تاکہ حفظان صحت کے مطابق ان کی حالت رکھنے کے اقدامات اٹھائی جائے،رقلعہ سیف اللہ اورگردونواح میں حالیہ ژالہ باری کے دوران زمینداروں کی نقصانات کے ازالہ کے لئے معاوضہ فراہم کی جائے ،این ٹی ایس پاس امیدواروں کو میرٹ کے مطابق تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔