حیدرآباد ٹائون،ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں نوعمربچے سمیت 5 افراد جاں بحق افراد 5 افراد زخمی

اتوار 13 مئی 2018 19:30

حیدرآباد ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں نوعمربچے سمیت 5 افراد جاں بحق افراد 5 افراد زخمی ہوگئے دونوں حادثات یکے بعد دیگرے پیش آئے بتایا گیا ہے کہ جھال چکیاں کی حدود میں نواحی چک 83 شمالی کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں پانچ سالہ میقال اور 55 سالہ منیر سمیت 3 افراد جاں بحق محمد صغیر اور حیدر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے اسی طرح بھلوال کی حدود میں چار شمالی کے قریب کے رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق اور ایک کم سن بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے یکے بعد دیگرے پیش آنے والے دونوں حادثات میں جاں بحق افراد کی لاشیں ورثائ کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :