مسلم لیگی ملک بھر میں کلین سویپ کریگی ‘ ارباب افضل حیات

پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے‘صوبائی رہنما کی ناساپہ میں شمولیت تقریب سے خطاب

اتوار 13 مئی 2018 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن )کے صوبائی رہنماء اورپی کی68 کے امیدوار ارباب افضل حیات خان نے گزشتہ روز ناساپہ میں شمولیت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنیوالا دور پھر مسلم لیگ (ن) کا ہے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دوبارہ ملک بھر میںکلین سویپ کرے گی ‘انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے میں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور آئے روز مختلف سیاسی پارٹیوںسے عوام مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہے جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار نظر آ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے کروڑوں عوام کے قائد ہیں اور اپنے قائد کے ایک اشارے پرکسی بھی قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں‘انہوں نے کہ ملک بھر کے عوام ان کی قیادت میں پوری طرح متحد ہیں‘ پارٹی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور پارٹی پہلے سے بھی زیادہ فعال ہوچکی ہے ‘انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)چاروں صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :