نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان سے ملک کو شدید نقصان پہنچا ہے،آفتاب شیرپائو

تمام پختون قوم کو ایک چھتری تلے متحد ہونے کی ضرورت ہے بعض عناصر اپنے مقاصد کے لئے فاٹا انظمام پر سیاست چمکا رہے ہیں ۔ فاٹا اور پختونخواکے انظمام سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے،چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپائو

اتوار 13 مئی 2018 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا کہ تمام پختون قوم کو ایک چھتری تلے متحد ہونے کی ضرورت ہے بعض عناصر اپنے مقاصد کے لئے فاٹا انظمام پر سیاست چمکا رہے ہیں ۔ فاٹا اور پختونخواکے انظمام سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے ۔پشاور میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ پختون قوم کو درپیش مسائل ختم کر سکیںپختون قوم اس وقت مایوسی کا شکار ہے چاہتے ہیں کہ اس خطے میں امن قائم ہو امن قائم ہوتے ہی خوشحالی آئی گی فاٹا اور پختونخوا کہ انظمام سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے اگر فاٹا پختونخواہ میں شامل ہو ا تو ہماری آواز مذید موثر ہو گی ۔

آفتاب شیرپاو نے کہا کہ بعض عناصر اپنے مقاصد کے لئے فاٹا انظمام پر سیاست چمکا رہے ہیں اب فاٹا انظمام کا معاملہ پس منظر میں دکھائی دے رہا ہے پاک افغان تعلقات چاہتے ہیں کہ بہتر ہو ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے ،ونوں ممالک کہ مابین غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے ۔افغانستان میں امن قائم ہوتے ہی اثرات پاکستان پر بھی پڑینگے ۔

وزیراعظم کا افغانستان حالیہ دورے میں ٹیکسز کے خاتمے کی ایشو پر بات چیت ہوئی ہے،سی پیک منصوبہ میں شامل سب اکنامک زون جلال آباد میں بھی قائم ہونا چاہے مرکز میں حکومت کمزور ہو گی تو ہم بھی کمزور ہونگیالیکشن قریب اکر پارٹی بدلنا ایک عام سی بات ہے۔انکاکہنا تھا کہ تین بار ملک کے وزیراعظم کے منصب پر فائزنواز شریف کے ممبئی حملوں کے حوالے سے بیان سے ملک کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔اورملک کے سیکورٹی ادروں کو شدید نقصان پہنچا ہے انہیں ایسابیان زیب نہیں دیتاان کا مزید کہنا تھا عام انتخابات وقت پر ہونے چاہیے عمران کبھی قبل از وقت اور کبھی ا لتواء کی بات کرتے رہتے ہیںانہیں سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیئے۔