پاکستان پیس موومنٹ کے زیر اہتمام کشمیر ی بھائیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی

اتوار 13 مئی 2018 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان پیس موومنٹ کے زیر اہتمام کشمیر ی بھائیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی،اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر نریندر مودی اوربھارتی مظالم کیخلاف مختلف نعرے درج تھے،مظاہرین نے پاک فوج زندہ آبادکے نعرے بھی لگائے ، مظاہرے کے شرکاء نے بھارتی ترنگانظرآتش کردیا،اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیس کونسل کے مرکزی نائب صدر ارباب ناصرکاسی، صوبائی صدر میرنیاز لاشاری، صوبائی جنرل سیکرٹری مقتدربلوچ، ملک جہانگیر مینگل کاکہناتھا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم قابل مذمت ہیں، طاقت کا استعمال کرکے بھارت کشمیر یوں کی آوز کو نہیں دبا سکتا، کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کے جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت سے کشمیر کوجلد آزاد کرالیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسیاںملوث ہیں ،متحد ہوکر بیرونی قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیںگے۔