ڈیرہ بگٹی کے قبائلی و سیاسی رہنما میر لیاقت بگٹی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد کے نام سے ریلی کا انعقاد

میراکوئی سیاسی نعرہ نہیں،پاکستان زندہ بادمیرانعرہ ہے،قبائلی رہنمامیرلیاقت بگٹی

اتوار 13 مئی 2018 19:40

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) قبائلی و سیاسی رہنما میر لیاقت بگٹی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد کے نام سے ریلی کا انعقادکیاگیا۔ریلی ڈیرہ بگٹی سیپیرکوہ تک نکالی گئی۔ ریلی پیرکوہ میں جلسے کی شکل اختیارکرگئی۔ اس موقع پرقبائلی رہنمامیرلیاقت نے تقریرکرتے ہوئے کہاکہ تحصیل پھیلاوغ سیاپنے سیاسی کیرئر کاآغازکررہاہوں۔

میراکوئی سیاسی نعرہ نہیں۔پاکستان زندہ بادمیرانعرہ ہے۔ میر لیاقت خان کامزیدکہناتھاکہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے گزشتہ روز کے بیان کی شدید مزمت کرتاہوں۔ جبکہ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں رہنے والے پشتون ہمارے یعنی پاکستانی عوام کے بھائی ہیں مگر پشتون حقوق کے آڑ میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سازش پر مبنی بیانات ناقابل برداشت اور قابل مزمت ہیں، اس موقع پرانہوں نیاپناسیاسی منشوربھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

جس میں صحت عامہ کے بنیادی مراکزاوریونین کونسل کی سطح پرزچہ وبچہ کاقیام، تدریسی اداروں کوفعال کرنا، بیروزگاری کاخاتمہ، میرٹ کے نظام کی بحالی، فوری انصاف کی فراہمی، انتظامی امورکے حوالے سے سیاسی اثرورسوخ کاخاتمہ، امن کاقیام، ضلع بھرمیں سڑکوں کے جال، زراعت کی سکیمیں، میڈیاکی قانون کیمطابق آزادی، انسانی حقوق، نوجوانوں کے حوالے سے پالیسیاں، کھیلوں اورکلچرکے حوالے سے پالیسیاں، توانائی مواصلات اورگیس کے حوالے سے پالیسیاں، لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی میں بہتری اورگیس کمپنیوں کے سوشل ورکس csrڈیپارٹمنٹ فعالی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :