نوشہروفیروز میں دادو پل پر مسافر بس الٹنے سے 15 سے زائد مسافر زخمی

اتوار 13 مئی 2018 19:40

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) نوشہروفیروز میں دادو پل پر مسافر بس الٹنے سے 15 سے زائد مسافر زخمی، امدادی ٹیموں نے زائرین کو بس سے نکال کر تعلقہ اسپتال مورو منتقل کیا، 6 کی حالت نازک ، نوابشاہ منتقل کردیا گیا، ایک زخمی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورو کے دادو روڈ مورو دادو پل کے قریب درگاہ سول سرکار کے مقام پر ٹھاروشاہ کے گائوں پیر بخش اجن کے مکین ٹھاروشاہ سے سیوہن قلندر لعل شہباز کے درگاہ پر حاضری کے لئے جانے والے اجن برادری کے زائرین کی بس نمبر JE-6894 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوجانے کے باعث الٹ گئی جس کے باعث بس میں سوار عورتیں معصوم بچے و دیگر افراد زخمی ہو گئے جن کو مورو تحصیل ہاسپیٹل منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کی ٹیموں نے طبی امداد دی جبکہ چھہ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث نوابشاھ کی ہاسپیٹل منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی شکیل احمد عباسی زخموں کے تاب نا لاتے ہوے دم توڑ گئے، جبکہ دیگر زخمیوں میں رسول بخش، وحید ڈھلو، بھوتار اجن، شمشاد اجن، میر ماچھی، بینظیر اجن، ظہیر اجن، مسمات شازل اجن، مغل اجن، خاکن اجن، دلشاد اجن، شیر خان اجن، ساجن اجن، دریا خان اجن، حامد اجن، ذبیر اجن، سدھیر اجن شامل ہیں جن کو مرہم پٹی کرکے گھر روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :