مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ا صغریہ آرگنائیزیشن کی جانب سے امریکا و اسرائیل مردہ آباد ریلی نکالی گئی

اتوار 13 مئی 2018 19:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ا صغریہ آرگنائیزیشن کی جانب سے امریکا و اسرائیل مردہ آباد ریلی نکالی گئی، ریلی بندر روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں پر آمریکا اور اسرائیل کے خلاف سخت نعریبازی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریلی کے شرکا محمد علی شر، سید علی گوہر شاہ اور دیگر نے کہا ہے کہ اب ساری دنیا کو معلوم ہوچکا ہے کہ آمریکا اور اسرائیل دنیا کے مسلمانوں کے دشمن ہیں اور وہ بے گناہ مسمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلمان ممالک کو ایک ہوکر ان کو للکارنا چاہیئے، ہمیں ڈرنے کے بجائے آنکھوں میں آنکھیں ملاکر بھادری سے لڑ کر ان کو شکست دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حسینی اور کربلائی ظالم مے مخالف اور مظلوم کے حامی ہوتے ہیں جس کا ثبوت آج حسینی پورے پاکستان میں آمریکا مرداآباد اور اسرائیل مرداآباد منا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آمریکا کا بائیکاٹ کرکے دنیا کے تمام مسلمانوں کو متحد بنانے کے لیے اتحاد تشکیل دی جائے۔

متعلقہ عنوان :