ورلڈ کپ 1994 کے قومی ہیرو سابق اولمپیئن گول کیپر منصور احمد کے انتقال پر اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اظہار تعزیت

اتوار 13 مئی 2018 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) ورلڈ کپ 1994 کے قومی ہیرو سابق اولمپیئن گول کیپر منصور احمد کے انتقال پر اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سندھ(سجاس) نے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور معغفرت کی دعا کی ہے۔سجاس کے مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں منصور احمد کی خدمات کو زبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

338 انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے ورلڈکپ 1994 کے ہیرو منصور احمد جیسے کھلاڑی اب روز روز پیدا نہیں ہوتے،حکومت اور ان کے محکمہ پاکستان کسٹم کی جانب سے منصور احمد کے علاج کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل افسوس عمل ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے صدارتی ایوارڈ یافتہ گول کیپر کی نماز جنازہ کو نظر انداز کرنا اور کسی بھی اہم حکومتی شخصیت کی منصور احمد کی نمازجنازہ اور تدفین میں عدم شرکت لمحہ فکریہ ہے،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے ہم اپنی نئی نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔

سجاس منصور احمد کی یاد میں جلد ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کرے گی، جس میں منصور احمد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، اللہ تعالی منصور احمد کی معغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :