قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (آج)صبح ہو گا ،ْ آئی ایس پی آر

ممبئی حملوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے گمراہ کن بیانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا ،ْڈی جی آئی ایس پی آر

اتوار مئی 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر))نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کی صبح ہو گا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے وزیراعظم کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی جو (آج)پیر کی صبح ہو گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ممبئی حملوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے گمراہ کن بیانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔