نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ،ْجب تک سندھ خوشحال نہیں ہوگا تو پاکستان بھی خوشحال نہیں ہو سکتا ،ْشہباز شریف
سندھ کے لوگ کالاباغ ڈیم نہیں چاہتے تو ڈیم نہیں بنے گا ،ْمقبوضہ وادی میں کشمیری ہر روز جنازے اٹھا رہے ہیں ،ْ بھائیوں ماؤں بہنوں کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں، بھارتی فوج مودی کے حکم پر مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہی ہے ،ْ سمجھوتا ایکسپریس میں حاضر سروس بھارتی فوجی افسر نے مسلمانوں کو شہید کرایا ،ْ بلوچستان میں بھارت خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ،ْ جلسے سے خطاب
اتوار 13 مئی 2018 19:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چاروں صوبے خوشحال نہیں ہوں گے تو پاکستان خوشحال نہیں ہوگا اور جب تک سندھ خوشحال نہیں ہوگا تو پاکستان بھی خوشحال نہیں ہو سکتا۔انہوںنے کہاکہ چاروں صوبوں کو حق کے مطابق پانی مل رہا ہے لیکن سندھ کے حکمران پانی کی چوریاں خود کرتے ہیں اور الزام حکومت پاکستان پر لگا دیتے ہیں۔
صدر مسلم لیگ (ن ) نے کہاکہ سندھ کیلئے کالاباغ ایک بار نہیں بلکہ 100 بار قربان کریں گے اور اگر سندھ کے لوگ کالاباغ ڈیم نہیں چاہتے تو ڈیم نہیں بنے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 10 سال سے زرداری حکومت کر رہے ہیں لیکن دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کتنے کسانوں کو سستی کھاد ملی ہی کتنے کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے گئی انہوںنے کہاکہ پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ ہاری بے حال اور زرداری خوشحال ہوجائے، زرداری نے سندھ کو تباہ کر دیا اور صوبے کی دولت دبئی لے گیا۔نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پر شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز ایک اخبار نے نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر پیش کیا جس میں کہا کہ ’’نان اسٹیٹ ایکٹرز کو پاکستان سے ممبئی جانے دیا گیا جنہوں نے ممبئی میں حملہ کیا تو بھلا کیا نواز شریف اس طرح کی بات کر سکتا ہی انہوں نے کہا کہ اس ملک کے اندر جہاں پر افواج پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہوں، پاکستان نے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے جان لڑائی ہو تو کیا وہ ملک، ریاست، افواج، حکومت اور عوام کسی دہشت گرد یا غیر ریاستی عناصر کو اپنی پاک دھرتی دوسرے ملک پر دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دے گی انہوںنے کہاکہ مقبوضہ وادی میں کشمیری ہر روز جنازے اٹھا رہے ہیں اور بھائیوں ماؤں بہنوں کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں، بھارتی فوج مودی کے حکم پر مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہی ہے جب کہ اور سمجھوتا ایکسپریس میں حاضر سروس بھارتی فوجی افسر نے مسلمانوں کو شہید کرایا۔شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں بھارت خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔انہوںنے کہاکہ ہندوستان افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، اللہ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے، افواج پاکستان کو اعلیٰ ترین فوج بنایا ہے، اگر ہندوستان نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو یہ فوج اور قوم ان کی آنکھ نوچ کر اپنے پاؤں تلے روندھ دے گی۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.