پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈ گول کیپر منصور احمد کو ڈیفنس فیز1کے قبرستان میں میں سپرد خاک کر دیاگیا

منصور احمد بہت بڑا نام تھا، جس کی خدمات ہمیشہ یادرہیں گی، حکومت سے وابستہ لوگوں کی نماز جنازہ میں عدم شرکت پر افسوس ہواہے، شاہد آفریدی

اتوار 13 مئی 2018 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈ گول کیپر منصور احمد کواتوارکی سہ پہرکراچی ڈیفنس فیز1کے قبرستان میں میں سپرد خاک کر دیاگیا۔قبل ازیں ان کی نماز جنازہ ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئراولمپئینز حنیف خان، شاہدعلی، ناصرعلی ایاز محمود سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات، سیاسی و سماجی رہنمائوں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بعدازاں میڈیا سے بات چیت میںشاہد خان آفریدی نے کہا کہ ہاکی لیجنڈ منصور احمد بہت بڑا نام تھا، جس کی خدمات ہمیشہ یادرہیں گی۔انہوں نے حکومت سے وابستہ لوگوں کی نماز جنازہ میں عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کے لوگوں کو آنا چاہیے تھا ان کے نمائندگی ضروری تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا کہ منصور احمد نے ہاکی کیلئے جو خدمات انجام دیں ہیں ،ان کی وجہ سے گول کیپر کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

واضح رہے کہ منصور احمد گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے دل کے عارضے میں مبتلا اور کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیرِعلاج تھے۔ ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دے رکھا تھا۔ گزشتہ روز طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث انہیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر کے ہارٹ لنگز مشین لگائی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔

متعلقہ عنوان :