ریجنل بلڈ سینٹر امبور کے زیراہتمام ’’تھیلیسیما سیمینار‘‘کاانعقاد

اتوار 13 مئی 2018 20:00

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) تھیلیسیما سے متاثرہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے حوالہ سے شعور اجاگرکرنے کیلئے ریجنل بلڈ سینٹر امبور کے زیراہتمام ’’تھیلیسیما سیمینار‘‘کاانعقادکیاگیا ،سیمنارمیںڈاکٹر متین چائلڈ سپیشلسٹ، ڈاکٹر شمائلہ انچارج تھیلیسیما سنٹر، ڈاکٹر نوید، شبیر ترک،متاثرہ بچوں اور ان کے والدین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر متین، ڈاکٹر شمائلہ، ڈاکٹر نوید، شبیر ترک،سینئرصحافی فداحسین ودیگر نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ خون کی عطیات کی فراہمی سے ہی تھیلیسیما کے بچوں کی جانیں محفوظ کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تھیلیسیما سے متاثرہ بچیوں کی زنگیوں کو بچانا معاشرے کے ہر فردکی ذمہ داری ہے تاہم نوجوانوں پرزیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ اپنے خون کے عطیات پیش کرکے اپنے جسم کی زکوٰة اداکریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک نوجوان شخص کا خون ہر تین ماہ میں ری سکولیٹ ہوتاہے اور خون میں شامل مضراجزاء خارج ہوجاتے ہیں،نوجوان اگر خون کے عطیات فراہم کریں گے تو ان کا جسم کمزورنہیں زیادہ طاقتور اور اعصاب مضبوط ہونگے کیوں کہ جسم کو تازہ خون میسر آسکے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت تھیلیسیما جیسے موذی مرض سے خطہ کو پاک کرنے کے لئے قانون سازی کرناہوگی تاکہ نکاح سے قبل تھیلیسیما کا ٹیسٹ یقینی بنایاجاسکے اوراس مرض پر قابو پایاجاسکے۔ان کاکہناتھاکہ نکاح سے قبل تھیلیسیما ٹیسٹ لازمی قراردیاجائے تاکہ آنے والی نسلیں ایسے موذی مرض سے نجات پاسکیں۔

متعلقہ عنوان :