Live Updates

عمران خان کو میاں محمد نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف بیان بازی زیب نہیں دیتی ، وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد

اتوار 13 مئی 2018 20:00

حضرو 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو میاں محمد نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف بیان بازی زیب نہیں دیتی ، میاں نواز شریف محب وطن لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کی بات کی، کراچی میں لاڈلے نے جو دس نکات دئیے پختون خواہ میں پانچ سالوں میں ان میں سے کونسے نکات پر عمل در آمد کیا گیا ،عمران خان جس راستوں سے وزیر اعظم بننے کے دیکھ رہے ہیں ان کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی صدر اٹک شیخ غلام صمدانی ،سٹی صدر حضرو سیٹھ محمد رفیق بھولا ،ڈاکٹر اشرف بٹ ،سعید الرحمان ،خاور سیٹھ ،حاجی احسان خان ،طلال بٹ ، کے علاوہ دیگر پارٹی کارکن موجود تھے۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ عمران خان قومی قیادت کے خلاف نا مناسب زبان استعمال کر رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان کے خواب دیکھنے والے عمران خان کو اس طرح کی زبان استعمال نہیں کرنی چاہئے۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف سے زیادہ محب وطن کون ہے، میاں نواز شریف نے پوری دنیا کا دبائومسترد کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جسکی سزا وہ آج تک بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 35سال سے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہوں وہ سب سے زیادہ پاکستان کے خیر خوا ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات