حضرو پولیس نے اشتہاری ملزم ، ایک کلو سے زیادہ افیون ، کلو چرس برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج

اتوار مئی 20:00

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) حضرو پولیس اشتہاری ملزم اور ایک کلو سے زیادہ افیون اور کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق کی طرف سے منشیات اور اشتہاری ملزمان کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ حضرو محمدجاوید کو منجر خاص نے اطلاع دی کہ حضرو کی جانب ایک ملزم جسکے پاس افیون ہے ایک ملزم کے پاس گردہ چرس ہے کاروائی کی جائے تو پکڑے جا سکتے ہیں جس پر سٹی پولیس کے انچارج محمد صداقت نے کاروائی کرتے ہوئے محمد صادق سے ایک کلو ایک سو گرام افیون برآمد کر لی دوسری کاروائی میں ایس آئی علی اصغر نے ملزم بخشیش سے ایک کلو سے زیادہ گردہ چرس پکڑ کر ملزمان کے ؔخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے جبکہ اشتہاری ملزم شیر افسر جو پولیس کو نو سال سے مطلوب تھا ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :