جامعہ کراچی: پی ایچ ڈی الائونس میں اضافے اور میڈیکل پالیسی کی منظوری

اتوار 13 مئی 2018 20:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرارکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سنڈیکیٹ نے اپنے اجلاس منعقدہ 10 مارچ 2018ء میں سندھ حکومت کے اعلامیے پر جامعہ کراچی کے تمام پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران کے پی ایچ ڈی الائونس کو 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ الائونس کی فراہمی 08 فروری 2018ء سے نافذالعمل ہو گی، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز کی دستیابی سے مشروط ہو گی، جیسا کہ سنڈیکیٹ میں منظور کیا گیا۔ علاوہ ازیں سنڈیکیٹ نے جامعہ کراچی کی میڈیکل اٹینڈنٹ رولز 2017-18ء کی بھی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :