راولپنڈی ماسٹرز پریمیئر لیگ، راولپنڈی ریمز اور گوجر خان پینتھرز نے فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 13 مئی 2018 20:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) راولپنڈی ریمز اور گوجر خان پینتھرز نے راولپنڈی ماسٹرز پریمیئر لیگ 2018 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی راولپنڈی ماسٹرز پریمیئر لیگ اختامی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ریمز اور گوجر خان پینتھرز نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

راولپنڈی ریمز ایونٹ میں ناقابل شکست رہی اور اس نے چاروں لیگ میچز میں فتح حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کل منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں راولپنڈی ریمز، گوجر خان پینتھرز، چکوال پیکاک، اٹک سٹالینز اور جہلم ہاکس شام ہیں۔

متعلقہ عنوان :