نوازشریف نے پاکستان پرعالمی پابندیاں لگانے کی بنیاد رکھ دی ،ْشیخ رشید احمد

فوج،عدلیہ ، اور معیشت کو دہشت گردوں کی واچ لسٹ میں شامل کرناسابق وزیراعظم کا اولین ایجنڈا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 مئی 2018 20:31

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف نے پاکستان پرعالمی پابندیاں لگانے کی بنیاد رکھ دی ،ْ فوج،عدلیہ ، اور معیشت کو دہشت گردوں کی واچ لسٹ میں شامل کرناسابق وزیراعظم کا اولین ایجنڈا ہے۔ پریس کلب میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس سال کے آخری 120 دن بہت اہم ہیں،قوم کو نواز شریف کے احتساب اور سزاسے کو دلچسپی نہیں ہے،قوم کو لوٹا ہوئے مال کی وصولی چاہیے۔

جس نظام میں تین مرتبہ وزیراعظم بننے والا غیرملکی آلہ کارہو اس میں تبدیلی ضروری ہے۔ نواز شریف صرف اپنے احتساب سے بچنے کیلے پاکستان کے دشمن کو اہم ملکی راز فراہم کر رہا ہے اور افواج پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم کے ملک دشمن انٹرویو کے بعد بھارت کو پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی انتہاپسنددل کا سربراہ ہے اور اب سرجیکل سٹرائیک کاحوصلہ نہیںہے ،ْپاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں، اس کے برعکس بھارت کے ایٹمی اثاثے پاکستان کے ٹارگٹ پر ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے ایسے سیاستدان آتے ہیں جن کے انڈیا میں کاروبار یا رشتہ دار ہوتے ہیں ،ْسابق وزیراعظم نوازشریف کا تعلق بھارت سے پرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بند کمروں میں اوربات کرتا ہے اور باہر آکر اور بات کرتاہے۔ پاک فوج کو بدنام کرنا اور ملک کو دیوالیہ کرنا اس ملک کو دہشتگردی کا محور بنانا یہ پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب مارشل لاء کا دور نہیں، نا مارشل لاء لگے گا۔ملک عام انتخابات کی طرف جارہا ہے،امید ہے کہ عام انتخابات چیف جسٹس ثاقب نثار کے دورمیں ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لاہورکے لوگ کہتے ہیں کہ شہبازشریف نے نوازشریف سے زیادہ کرپشن کی ہے،شہبازشریف ماڈل ٹائون،نندی پور،آشیانہ سمیت مختلف کرپشن کیسز میں ملوث ہیں۔