Live Updates

ملک میں سب کااحتساب برابری کی سطح پرہوناچاہئے‘ صدارتی نظام وقت کی ضرورت ہے ،ْ چوہدری جعفر اقبال گجر

ْاقتدارکی خاطرجماعتیں بدلنے والے فصلی بٹیروں کوانتخابات میں پچھتاواہوگا ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 مئی 2018 20:31

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرچوہدری محمدجعفراقبال گجرنے کہاہے کہ ملک میں سب کااحتساب برابری کی سطح پرہوناچاہئے‘ اقتدارکی خاطرجماعتیں بدلنے والے فصلی بٹیروں کوانتخابات میں پچھتاواہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے رحیم یار خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک میں پانی کی قلت کودورکرنے کے لیے واٹرایمرجنسی کانفاذانتہائی ضروری ہے‘ بیرونی قوتیں پاکستان کی ترقی پرخوش نہیں اوریہی وجہ ہے کہ ملک جب تسلسل سے ترقی کی منازل کی جانب رواں دواں ہوتاہے (ن) لیگ کے خلاف سازشیں شروع کردی جاتی ہیں‘ عمران خان اورطاہرالقادری کے دھرنوں کی وجہ سے ملک کی ترقی کاپہیہ رکااگریہ دھرنے دینے کی بجائے ریفرنڈم کامطالبہ کرتے توشایدآج حالات تبدیل ہوتے‘ انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگرمسائل حکومت نے ترجیحی بنیادوں پرحل کیے اورانشاء اللہ کارکردگی کی بنیادپرعام انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہوں گے‘ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ پراعتماد کی بدولت پاک چائناسی پیک منصوبہ اپنے تکمیل کے مراحل سے گزررہاہے‘ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بھرپورحصہ لے گی اورتمام انتخابی حلقوں پرامیدوارلائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت گھمبیرحالت سے گزررہاہے اورپارٹی چھوڑنے والوں کوعوام ردکردیں گے‘ 33سال سے مسلم لیگ(ن) میں کھڑاہوں اورآئندہ بھی مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے ہی سیاسی سفرجاری رکھوں کااقتدارآنی جانی چیزہے ‘ نوازشریف کے حوالے سے بیان پرآئندہ چوبیس گھنٹوں میں وضاحت آجائے گی‘ انہوں نے کہاکہ عمران خان اڈیالہ جیل کی بات ایسے کرتے ہیں جیسے فیصلہ عدلیہ نے نہیں انہوں نے دیناہے ‘ بلدیاتی اداروں کے ثمرات عوام کوان کی دہلیزمیں ملنے چاہئیں اوراسی وجہ سے مضبوط بلدیاتی نظام کاحامی ہوں تاکہ عوامی مسائل یوسی سطح پرحل ہوں‘ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پارٹی چھوڑنے والوں سے پارٹی کوکوئی فرق نہیں پڑتابلکہ بھاگنے والے بٹیروں کوہی پچھتاناپڑے گا‘ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ سال2008ء سے انتخابات میں حصہ نہ لینے کافیصلہ کرچکے ہیں اب عمرجعفراورزیب جعفرہی الیکشن لڑیں گے البتہ اگرپارٹی نے الیکشن لڑاناضروری سمجھاتوانتخابات میں حصہ لوں گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرضلعی صدرمیاں خالدشاہین‘ وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالطیف بھٹی بھی موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات