وزیر اعلیٰ پنجاب کا وادی نیلم میں سیاحوں کو پیش آنیوالے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار مئی 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وادی نیلم میں سیاحوں کو پیش آنے والے واقعہ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔