ڈیرہ بگٹی ، میر لیاقت خان بگٹی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد کے نام سے ریلی

ہزاروں افراد نے شرکت، پاکستان زندہ باد کے نعرے

اتوار مئی 20:31

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) ڈیرہ بگٹی میں قبائلی و سیاسی رہنما میر لیاقت خان بگٹی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد کے نام سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ریلی پاکستان چوک ڈیرہ بگٹی سے شروع ہوکر پیرکوہ گیس فیلڈ چوک پر اختتام پزیر ہوا ریلی کے شرکا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جبکہ شرکا کے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم کے علاوہ بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے جب کہ اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی پیرکوہ گیس فیلڈ چوک پر پہنچ کر ریلی نے بہت بڑے عوامی جلسے کی شکل اختیار کر لی جلسے سے قبائلی رہنما میر لیاقت خان بگٹی نے خطاب کیا اپنے خطاب کے دوران انہوں نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے گزشتہ روز بیان کی مذمت کی جبکہ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں رہنے والے پشتون ہمارے یعنی پاکستانی عوام کے بھائی ہیں مگر پشتون حقوق کے آڑ میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سازش پر مبنی بیانات ناقابل برداشت اور قابل مزمت ہیں۔

متعلقہ عنوان :