کوئٹہ، محمد حسنی قبیلے کے حاجی محمد ریاض کو نگران کا بینہ میں شامل کیا جائے، حنیف جان محمد حسنی کی وزیراعلیٰ اور قائد حسب اختلاف بلوچستان سے اپیل

اتوار 13 مئی 2018 20:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) محمد حسنی قوم کے نوجوانوں اور بزرگوں کا ایک اہم اجلاس حنیف جان محمد حسنی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نصیر احمد محمد حسنی، شبیرا حمد محمد حسنی، رجب علی محمد حسنی، عبدالمجید محمد حسنی، الیا س جان محمد ح سنی، حاجی عباس محمد حسنی، عبدالحمید محمد حسنی، کامران محمد حسنی اور محمد حسنی قبیلے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کیاجلاس میں مشترکہ طور پر حکومت بلوچستان خصوصاًوزیراعلیٰ بلوچستان قائد حسب اختلاف بلوچستان اسمبلی سے پر زور اپیل کی کہ وہ محمد حسنی قبیلے کے ممتاز قبائلی اور سماجی شخصیت حاجی محمد ریاض محمد حسنی کو نگران کا بینہ میں شامل کیا جائے حاجی ریا ض محمد حسنی کی عوام اور سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں موصوف رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر دن رات عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حاجی ریاض کو نگران کا بینہ میں شامل کرنے سے عوام کے مسائل مشکلات میں کمی ہو گی عوامی اور سماجی شخصیات ہی عوام کو ترقی کی جانب گامزن کر سکتا ہے موصوف پورے بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، صحت، عوامی مسائل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے بلکہ عملی جدوجہد میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔