پنجگور، این ٹی ایس پاس امیدواروں کے احتجاج پر لاٹی چارج کی سخت مذمت، ناصر علی بلوچ

تعلیم یافتہ طبقے پر ناجائز ظلم اور لاٹیاں برسانے کے واقع کا چیف جسٹس نوٹس لیں ، سیکرٹری جنرل پنجگور این ٹی ایس ایکشن کمیٹی کا مطالبہ

اتوار 13 مئی 2018 20:31

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پنجگور این ٹی ایس ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ناصر علی بلوچ نے کہاہے گزشتہ روز این ٹی ایس کے جائز جمہوری آئینی احتجاج میں رکاوٹیں ڈال کر ان پر لاٹی چارج انہیں تشدد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،جب ملک میں تعلیم یافتہ طبقہ جس پر ملک کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ان کے سروں پہ جب ناجائز اور ظلم جیسے لاٹیاں برسائی جاتی ہیں تو وہاں تباہی کے سوا کچھ نہیں آتی ہے ،ملک اور قوم کی نظریں تعلیم یافتہ طبقے کی طرف ہیں اور ان پہ ہزاروں امیدیں وابستہ ہیں لیکن افسوس کہ گزشتہ روز چیف جسٹس سپریم کورٹ کے کوئٹہ آمد کے سلسلے میں انکے سامنے این ٹی ایس پاس امیدواروں نے جمہوری قانونی آئینی اورنتہائی پرامن انداز میں احتجاج ریکارڈ کراناچاہا اور اپنے مسائل تحفظات بتانے تھے لیکن ان پہ ناجائز ظلم جبر اور انتہائی ناقابل برداشت انداز میں لاٹی چارج کی گئی انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں شدید زخمی کیا گیا ہم پولیس اور ان کے پیچھے کا ر فرمائوں کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور چیف جسٹس بلوچستان، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں اس کا نوٹس لیاجائے۔