آئی پی ایل 2018ء، امباتی رائیڈو کی ناقابل شکست سنچری، چنائی سپر کنگز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا، دھون اور ولیمسن کی نصف سنچریاں رائیگاں

اتوار مئی 20:31

پونے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں امباتی رائیڈو کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت چنائی سپر کنگز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 180 رنز کا ہدف 19 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، امباتی رائیڈو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، شین واٹسن 57 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، شیکھر دھون کی 79 اور کین ولیمسن کی 51 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں۔

رائیڈو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو کھیلے گئے لیگ کے 46ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، دھون 79 اور ولیمسن 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹھاکر نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں چنائی سپر کنگز نے مطلوبہ ہدف ایک اوور قبل صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، رائیڈو اور واٹسن نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 134 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، واٹسن 57 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے لیکن رائیڈو ڈٹے رہے، انہوں نے 100 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، دھونی 20 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

متعلقہ عنوان :