وزیراعلیٰ پنجاب (آج) خانیوال میںمختلف میگامنصوبوں کا افتتاح کریں گے

اتوار 13 مئی 2018 20:31

خانیوال۔ 13مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے دورہ خانیوال کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب (آج) پیر کو خانیوال کا دورہ کررہے ہیں، اس موقع پر وہ لاہور ملتان روڈ پر ایک ارب روپے مالیت کے جدید ترین انٹر چینچ جوخانیوال لودھراں دورویہ روڈ کو ملائے گا، کے علاوہ ڈی ایچ کیو میں پی کے ایل آئی سنٹر، چلڈرن ،گائنی ،ایڈمن اور فزیوتھراپی وارڈز،سٹی سکین مشین اورنو تعمیر شدہ ڈسڑکٹ جیل کا افتتاح کرنے کے بعد سرکٹ ہائوس میں ضلع بھر کے منتخب نمائندوں اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔

شام چھ بجے ریلوے گرائونڈ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور لیگی قیادت نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ وزیر اعلی نے جن روٹس پر جانا ہے وہاں سڑکوں کی مرمت شہر بھراور جلسہ گاہ کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی اور جلسہ گاہ میں سٹیج اور 15ہزار سے زائد کرسیاں لگادی گئی ہیں ۔جبکہ مقامی مسلم لیگی کارکنان بھی اس موقع پر پر جوش دکھائی دے رہے ہیں، شہر بھر کو خیر مقدمی بینرز اور پینا فلیکس سے سجا دیا گیا ہے کارکنان کی بڑی تعداد کی جلسہ میں شرکت متوقع ہے۔