رواں سال اب تک دولاکھ 36ہزار457فارمرز کو جانوروں کے علاج معالجہ کی سہولیات پہنچائیں، موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کے ذریعے 5لاکھ 47ہزار274جانوروں کامفت علاج معالجہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل

اتوار مئی 20:31

فیصل آباد ۔ 13مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) محکمہ لائیوسٹاک نے ڈویژن بھر میں موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کی مدد سے رواں سال اب تک دولاکھ 36ہزار457فارمرز کو ان کی دہلیز پر جانوروں کے علاج معالجہ کی سہولیات پہنچائیں جبکہ موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کے ذریعے 5لاکھ 47ہزار274جانوروں کامفت علاج معالجہ کیا گیا۔یہ بات ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کی مدد سے فیصل آباد میں 24ہزار570،جھنگ میں ایک لاکھ 38ہزار238،چنیوٹ میں 26ہزار139اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں 24ہزار953فارمرز کو ان کے گھروں میں جاکر جانوروں کے علاج جبکہ ڈسپنسریز میں فیصل آباد کے ایک لاکھ 2ہزار540،چنیوٹ کے ایک لاکھ 41ہزار301،جھنگ کے ایک لاکھ 14ہزار57اورٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک لاکھ 71ہزار376جانوروں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مویشی پال حضرات کو جانوروںکے علاج معالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی لائیوسٹاک کامشن ہے۔

متعلقہ عنوان :