نواز شریف کے بیان سے پاکستان کا وقار مجروح ہوا۔نوا زشریف نے نریندر مودی کے بیانہ پر ٹھپہ لگایا ہے، سینیٹر شیری رحمان

نواز شریف بیان واپس لیں یا وضاحت دیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ کے مقدمے میں کسی کو زہر نہیں گھولنے دیں گے،پیپلز پارٹی کی پاکستان کی ساکھ اور استحکام کو مجروح ہونے نہیں دے گی،نوا زشریف نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کا مذاق اڑایا ہے،ہم پاکستان میں مزید آگ جلنے نہیں دیں گے، پیپلز میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 13 مئی 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمن نے حملوں سے متعلق نواز شریف کے متنازع بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان سے پاکستان کا وقار مجروح ہوا۔نوا زشریف نے نریندر مودی کے بیانہ پر ٹھپہ لگایا ہے۔نواز شریف بیان واپس لیں یا وضاحت دیں۔ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ کے مقدمے میں کسی کو زہر نہیں گھولنے دیں گے۔

پیپلز پارٹی کی پاکستان کی ساکھ اور استحکام کو مجروح ہونے نہیں دے گی۔نوا زشریف نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کا مذاق اڑایا ہے۔ ہم پاکستان میں مزید آگ جلنے نہیں دیں گے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے اتوار کو بلاول ہائوس میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکر یٹری اطلاعات نفیسہ شاہ،سندھ کے جنرل سیکر یٹری وقار مہدی اور رشد ربانی سم،یت دیگر بھی موجود تھے۔

شیری رحمن نے کہا کہ نوا زشریف کے بیان سے بہت تکلیف ہوئی ہے نوا زشریف کے بیان نے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا ہیاب ساری دنیا نے سوال اٹھانا شروع کر دیا ہے ۔پاکستان نے 2008 سے ممبئی کیس میں مستقل تعاون کیا اورامریکا بھی کہہ چکا ہے کہ ممبئی حملوں میں پاکستان کا کردار نہیں۔انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ ممبی حملوں کا ٹرائل کوختم نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔

پیپلز پارٹی ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کو مسترد کرتی ہے۔نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پر بھارت سے آوازیں اٹھنے لگیں۔انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ منتخب وزیر اظم کی جانب سے ایسا بیان نہیں آنا چاہیے تھا۔نوا زشریف ایسا بیان دیکر اپنی ذات کو تقویت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر طاقتور ممالک نے ہدف بنایا ہوا ہے، افغانستان میں ایک دہشت گردی کی جنگ لڑی جا رہی ہے۔

نواز شریف نے نریندر مودی کے بیانہ پر ٹھپہ لگایا ہے۔عالمی طاقتیں اپنی ناکامیاں پاکستان پر ڈال رہی ہیں لیکن پیپلز پارٹی ہر سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑے گی۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ نواز شریف کیا تجزیہ کار ہیں جو ایسے بیانات دے رہے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف کو نہیں معلوم تھا کہ ان کے بیان پر کیا ردعمل آئے گا میاں صاحب نے یہ کیوں نہیں بتایا کہ پاکستان نے ممبئی حملے کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے کتنی کوششیں کی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف یہ کیوں نہیں بتاتے کہ بھارت نے ہمارے وکیلوں کو رسائی تک نہیں دی، امید ہے کہ میاں صاحب پاکستان کی خاطر اپنے بیان کی وضاحت پیش کریں گے اور اپنا بیان واپس لے لیں گے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارتی چینلز پر پاکستان کے خلاف جو چل رہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، نواز شریف کا بیان پڑھا تو سمجھا کہ نوازشریف اپنے بیان پرکچھ کہیں گے لیکن 2 دن گزر گئے ان کی طرف سے کوئی بیان پر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے کسی ایک ملک کی ذمے داری نہیں لیکن پاکستان دہشت گردی کے خلاف اس وقت اکیلا جنگ لڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں زہر گھولنا برداشت نہیں کریں گے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے موقف پر کوئی دو رائے نہیں ہے کہ پاکستان نے ممبئی حملوں پر بھارت کو شواہد پیش کیے ہیں لیکن نواز شریف نے پاکستان کا بیانیہ کمپرومائز کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ملک میں مختلف سانحات ہوئے لیکن پیپلز پارٹی پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی اور 27 دسمبر کو بھی آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے۔دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں اور شہریوں نے قربانیاں دی ہیں۔پیپلز پارٹی کی پاکستان کی ساکھ اور استحکام کو مجروح ہونے نہیں دے گی۔پیپلز پارٹی چاہتی ہے پاکستان کی اس ٹرائل سے جان چھوٹے۔ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک جمہوری اور پر امن ملک ہے۔نوا زشریف نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کا مذاق اڑیا ہے۔ہم پاکستان میں پاکستان میں مزید آگ جلنے نہیں دیں گے۔