پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سیاست میں نومولود ہیں ، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی ایم کیوایم

�ئی 2007 کا سانحہ پیپلزپارٹی سمیت ان تمام سیاسی جماعتوں اور لیڈران کا جرم ہے جو کراچی پر قبضے کے خواب دیکھ رہے ہیں پیپلزپارٹی سمیت تمام نام نہاد سیاسی چغادریوں نے ہر عام الیکشن سے پہلے کراچی میں آکر سیاسی دکانیں چمکانانے اپنا پیشہ بنا لیا ہے

اتوار 13 مئی 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پاکستان کی سیاست میں نومولودہیں اور انہیں پاکستان ا،اس کی سیاسی جماعتوں اور لیڈران کی غلط تاریخ پڑھائی جارہی ہے جسے وہ تقریر میں شامل کرکے دنیا کو جگ ہنسائی کا موقع فراہم کررہے ہیں ۔

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کی تقریر پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ12مئی 2007 کا سانحہ پیپلزپارٹی سمیت ان تمام سیاسی جماعتوں اور لیڈران کا جرم ہے جو کراچی پر قبضے کے خواب دیکھ رہے ہیں ،12مئی کے سانحہ میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو بیدردی سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جن کی ایم کیوایم نے نام و ایڈریس کے فہرست بھی میڈیا میں جاری کی اور مطالبہ کیا تھا کہ اس سانحہ کی تحقیقات کرواکر ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری جس پیپلزپارٹی کیلئے آئندہ انتخابات میں فتح کے سنہرے خواب دیکھ رہے ہیں وہ عارضی ثابت ہوں گے اور عوام پیپلزپارٹی کو پاکستان دولخت کرنے ، ملک کر کرپشن و اقربا پروری کی نذر کرنے ، لیاری گینگ وار کے ذریعے معصوم شہریوں کو قتل کرانے ، آئل ریفائنری پر حملے ، جہاز کے اغوا اور دیگر ملک دشمن اعمال سے آگاہ ہیں اور آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کو مسترد کرکے اس کا جنازہ نکال دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مئیرکراچی سے 9ارب کاحساب مانگنے والے شرم کریں اور 15سو ارب روپے کا کھاتہ پیش کریں جو پیپلزپارٹی کے رہنماں اور وزرا نے اپنی جیبوں میں ڈال کر قومی جرم کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سمیت تمام نام نہاد سیاسی چغادریوں نے ہر عام الیکشن سے پہلے کراچی میں آکر سیاسی دکانیں چمکانانے اپنا پیشہ بنا لیا ہے اور کراچی اور اس کے عوام پر سیاست کرنیوالوں کا اصل چہرہ یہ ہے کہ انہوں نے کبھی دل سے کراچی اور اس کے عوام کا مینڈیٹ تسلیم ہی نہیں کیا اور پس پردہ رہ کر بھی اور سامنے آکر بھی کراچی والوں کے خلاف ایسے متعصب اقدامات کئے جن کی بو آج بھی کراچی کے گلی کوچوں میں موجود ہے اور یہی بو اندرون سندھ کے سادہ اور معصوم عوام کے ذہنوں کو پروپیگنڈا کررہی ہے جس کا ہمیشہ ایم کیوایم اور مہاجروں نے نفرت کے بجائے محبت سے سامنا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ سیاسی جماعت ہے جو صوبہ سندھ پر حکمرانی کے نام پر عوام میں بہت بڑی خلیج اور نفرت پیدا کررہی ہے اور نفرت اور خلیج کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں کامیابی چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور کراچی کے باشعور عوام پیپلزپارٹی کے ایک ایک ظلم اور نفرت انگیز اقدام سے آگاہ ہیں ، پیپلزپارٹی اور اس کے رہنما آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے جتنے بھی اوچھے ہتھکنڈے اور الزامات تراشیاں کرلیں اب ان کے عوامی احتساب کا۔