محمد اعظم کوہ بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

ملک کے تمام روشن خیال و جمہوریت پسند لوگوں کیلئے پیپلز پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، فریال تالپور

اتوار مئی 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور سے محمد اعظم کوہ بلوچ نے ملاقات کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک، صابر بلوچ، اقبال شاہ ، غزالہ گولہ اور رکن سندھ اسمبلی مرتضی بلوچ بھی موجود تھے۔ فریال تالپور نے کہا کہ ملک کے تمام روشن خیال و جمہوریت پسند لوگوں کے لیئے پیپلز پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔

آئندہ انتخابات میں پی پی پی چاروں صوبوں سے کامیاب ہوگی۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک، صابر بلوچ، صادق عمرانی، اقبال شاہ، غزالہ گولہ نے فریال تالپور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی پی پی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر و ایم این اے اعجاز جکھرانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریال تالپور نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان کی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی۔ جیالے اور عوام 2018 کے انتخابات کسی کو چرانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرے گا۔ مضبوط جمہوریت کے لیئے حکومتوں کا آئینی مدت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ شفاف انتخابات ضروری ہیں۔