کیسکونی132KV گوادرگرڈسٹیشن میں کیبل اورپینل کی مرمت وتبدیلی کاکام مکمل کرلیا

اتوار 13 مئی 2018 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عطاء اللہ بھٹہ کی خصوصی ہدایت پر شعبہ جی ایس او (GSO)نے ہنگامی بنیادوں پر دن رات کام کرکے 132KVگوادر گرڈسٹیشن میں جلے ہوئے کیبل اورپینلز کی مرمت وتبدیلی کاکام مکمل کرلیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اس گرڈسٹیشن سے منسلک تین فیڈروں کو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے جن میں کوسٹ گارڈ،سٹی اورجی ڈی اے فیڈرزشامل ہیں جبکہ دیگرتین فیڈروں کوبھی رات گئے تک بجلی فراہم کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہفتہ کی شب 132KVگوادرگرڈسٹیشن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے 11KVکے کیبل برسٹ ہوگئی جس کی وجہ سے 11KVکے تین پینلز (Panels)کو آگ لگ گئی ۔جس کے نتیجہ میں گوادرگرڈسٹیشن سے نکلنے والے تمام فیڈروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی ۔تاہم کیسکونے اس دوران صارفین کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :