حافظ نعیم الرحمن اور زاہد عسکری کا سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد

امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران آزادئ صحافت اورصحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے

اتوار 13 مئی 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے سی پی این ای کے سالانہ انتخابات میں عارف نظامی (صدر)امتنان شاہد (سینئر نائب صدر )جبار خٹک (سکریٹری جنرل)عامر محمود (جوائنٹ سکریٹری )حامد حسین عابدی (فنانس سکریٹری )عدنان ملک (انفارمیشن سکریٹری )اوردیگر عہدیداران کو ان کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آزادئ صحافت اور صحافت کے میدان میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار اد اکریں گے۔

متعلقہ عنوان :